How to make money on Amazone |Urdu|
آن لائن خریداری کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں تو زیادہ تر لوگ آن لائن خریداری کو ہی زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنا ٹائم بچانا چاہتے ہیں۔ لہٰذہ مارکیٹ میں جاکر اپنا کیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے گھر بیٹھے ہی آن لائن خریداری کر لیتے ہیں۔ یوں تو آن لائن خریداری کی بہت ساری ویب سائٹس متعارف ہوچکی ہیں۔ لیکن سب سے پہلی اور زیادہ مشہور دو سائٹس ہیں۔ جن میں ایک وال مارٹ اور ایمازون زیادہ مشہور ہیں۔ ماضی قریب تک تو وال مارٹ کو آن لائن مارکیٹنگ میں اجارہ داری تھی لیکن ایمازون اس کی اجارہ داری ختم کر کے آن لائن مارکیٹننگ میں چھا گیا ہے۔ مختلف طریقوں سے آپ ایمازون پر اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔ ایمازون ایسوسی ایٹ ایمازون کا ایفیلییٹ پروگرام ہے۔ اس کے ذریعے آپ کوئی بھی پراڈکٹ بیچ کر 4 سے 10 فیصد تک منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو صرف یہ کرنا ہوتا ہے کہ اپنے فیس بک اکاونٹ یا اپنے بلاگ/ویب سائٹ پر لنک شئیر کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح جو بھی آپ کے لنک کو کلک کر کے کوئی بھی چیز ایمازون سےخریدتا ہے ۔...