earn by searching on internet
ہر آدمی یہی چاہتا ہے کہ انٹرنیٹ پر اسے کوئی ایسا
کام مل جائے جو آسان بھی ہو اور دلچسپ بھی ۔جس کام کے کرنے میں آپ کو اتنی
تھکاوٹ کا احساس بھی نہ ہو۔ کیا آپ بھی یہی چاہتے ہیں۔تو
تیار ہو جائیں ایک بلکل آسان کام کے لئے
آپ انٹرنیٹ پر اپنی
پسندیدہ ویب سائٹس پر سرچنگ کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں ۔ یہ نہایت ہی آسان
اور دلچسپی سے بھرپور کام ہے۔
انٹرنیٹ
کی دنیا میں چند بڑی کمپنیاں جہاں سرچ کر کے بھی کمایا جا سکتا ہے۔
Qmee.com
حقیقی نقد رقم حاصل کریں۔ سرچ کرکے، شاپنگ کرکے یا کسی
بھی موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کر کے۔
پوائنٹس کی بجائے نقد کمائیں۔
یہ ایک نئی ویب سائٹ ہے جو
آپکو آپ کی پسندیدہ ویب سائٹس پر سرچ کرنے کا معاوضہ ادا کرتی ہے۔ اس کے لئے
آپ کو ایک عدد add
-on انسٹال کرنا پڑے گا۔ آپ جو بھی سرچ کریں
گے یہ ایڈ آن بیک گراونڈ پر اسے ریکارڈ کرتا رہے گا۔ ساتھ ہی آپ کو فری کوپن
اور کیش پرائز بھی دکھائے گا جہاں آپ کلک کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔ مزے کی
بات یہ ہے کہ رقم حاصل کرنے کے لئے کس قسم کا کوئی انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
Swag buck
سویگ بکس بہت اچھی سائٹ ہے جہاں پر آپ سروے کے علاوہ سرچ کر کے بھی کما
سکتے ہیں۔ یہاں آپ آسانی سے کیش اور گفٹ کارد کی صورت میں کما سکتے ہیں۔ اگر آپ کے
پاس فالتو وقت ہے اور بور ہو رہے ہیں تو یہاں آ کر بورنگ وقت کو انٹرٹنمنٹ میں
بدلیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ ڈالر بھی کمائیں۔
یہ کمپنی پے پال کے ذریعے رقم ادا کرتی ہے۔ اور رقم نکلوانے کےلئے آپ
کے پاس کم از کم 25 ڈالر ہونے چاہیے۔ یہاں آپ اپنے کسی دوست کو ریفر کر کے بھی 5
ڈالر بونس حاصل کر سکتے ہیں۔
Inbox
Dollars
یہ سائٹ بھی رقم پے پال کے ذریعے
دیتی ہے۔ رقم نکلوانے کے لئے آپ کے اکاونٹ میں کم از کم 30 ڈالر ہونے چاہیے۔
Microsoft Rewards
مائیکروسافٹ ریوارڈز کے ساتھ انعامات حاصل کریں۔ مائیکرو سافٹ کے ساتھ آمدنی حاصل کر نا بہت آسان،سادہ اور مزیدار ہو گیا ہے۔بس مائیکرو سافٹ کے ذریعے خریداری کریں، کوئی گیم کھیلیں یا صرف براوزنگ کریں۔ اور کمائیں ہزاروں ڈالرز۔۔۔۔۔۔
مائیکرو سافٹ ریوارڈز یا بنگ ریوارڈز میں آپ بنگ کے سرچ انجن
میں براوزنگ کر کے اچھا کما سکتے ہیں۔ یہاں آپ براوزنگ کے علاوہ
آن لائن شاپنگ کر کے بھی اچھی رقم کما رہے ہوتے ہیں۔ بس آپ کو اپنے مائکرو سافٹ
اکاونٹ میں سائن اپ کرنا ہو گا۔ اور دو طریقے سے کما سکتے ہیں ۔
1: مائیکرو سافٹ پر سرچ کر کے۔
2: مائیکرو سافٹ سٹورز پر
خریداری کر کے۔ یہا ں آپ ایک ڈالر خرچ کر کے 1 پوائنٹ حاصل کرتے ہیں ۔ اور بعد
ازاں ان پوائنٹس کو کیش کی صورت میں تبدیل کرواتے ہیں۔
Comments
Post a Comment