How to make money on Amazone |Urdu|
آن
لائن خریداری کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں تو زیادہ تر لوگ آن لائن خریداری کو ہی
زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنا ٹائم بچانا چاہتے ہیں۔
لہٰذہ مارکیٹ میں جاکر اپنا کیمتی وقت
ضائع کرنے کی بجائے گھر بیٹھے ہی آن لائن خریداری کر لیتے ہیں۔
یوں
تو آن لائن خریداری کی بہت ساری ویب سائٹس متعارف ہوچکی ہیں۔ لیکن سب سے پہلی اور زیادہ مشہور دو سائٹس ہیں۔ جن میں ایک
وال مارٹ اور ایمازون زیادہ مشہور ہیں۔ ماضی قریب تک تو وال مارٹ کو آن لائن مارکیٹنگ میں
اجارہ داری تھی لیکن ایمازون اس کی اجارہ
داری ختم کر کے آن لائن مارکیٹننگ میں چھا گیا ہے۔
مختلف طریقوں سے آپ ایمازون پر اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔
ایمازون ایسوسی ایٹ ایمازون کا ایفیلییٹ پروگرام ہے۔ اس کے
ذریعے آپ کوئی بھی پراڈکٹ بیچ کر 4 سے 10 فیصد تک منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو صرف یہ کرنا ہوتا ہے کہ اپنے فیس
بک اکاونٹ یا اپنے بلاگ/ویب سائٹ پر لنک شئیر کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح جو بھی آپ کے
لنک کو کلک کر کے کوئی بھی چیز ایمازون سےخریدتا ہے ۔ ایمازون اس کا4 سے 10 فیصد
تک کمیشن آپ کو دیتا ہے۔
پہلے یہ ہوتا تھا کہ آپ کے لنک سے جتنی زیادہ سیل ہوتی تھی اسی
کے حساب سے ایمازون کیمش بڑھاتا رہتا تھا۔
جو 4 فیصد سے شروع ہو کر10 فیصد تک پہنج جاتا تھا۔ لیکن
اب یہ مختلف اشیاء کے حساب سے کمیشن ادا کرتا ہے۔ اس طرح وہ کسی پراڈکٹ پر
کم شرح منافع دیتا ہے۔ اور کسی پر زیادہ۔
اس لئے کوشش کریں کہ زیادہ شرح منافع والی اشیاء کی سیل بڑھائیں۔
لوکل مارکیٹ سے کم ریٹ پر چیزیں خرید کر ایمازون پر سیل کریں۔
اس
طریقے کے ذریعے آپ لوکل مارکیٹ سے کوئی بھی پراڈکٹ اٹھا لیتے ہیں۔جس کا ریٹ کم
اپکے ایریے میں کم ہو۔ اور وہ ہر جگہ
دستیاب بھی نہ ہو۔ چنانچہ خریدار اس چیز
کو خریدنے کے لئے ایمازون سائٹ کو وزٹ کرے گا۔ اور اگر اسے وہاں سے دستیاب ہو جاتی
ہے تو وہاں سے زیادہ ریٹ پر بھی لے لیتا ہے۔ مثال کے طور پر کوئی بھی پراڈکٹ آپکے
علاقے میں 10 ڈالر کی ہے۔ لیکن باقی جگہوں پر دستیاب نہیں تو آپ یہ چیز لوکل
مارکیٹ سے خرید کر ایمازوں کی ویب سائٹ پر ڈال دیتے ہیں۔ اور وہاں 20 ڈالر ریٹ لگا
کر فروخت کر دیتے ہیں۔ ایمازوں اس کی آپ سے مناسب فیس لیتا ہے۔ اس طرح آپ کی
پراڈکٹ اچھے منافع پر سیل ہو جائے گی۔
کنڈل بکس سیل کر کے:
بہت سارے فری لانس
رائٹر کنڈل ایمازون کے ذریعے کتابیں لکھتے
ہیں۔ انہیں اپنی سیل میں اضافے کے لئے بہت سے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی
کتابوں کو اپنی سائٹ پر پروموٹ کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں تو
" کنڈل ایمازون" کے لئے لکھ کر بھی کما سکتے
ہیں
ہینڈ میڈ کیا ہے اور کیسے کام کرتاہے۔؟
ہینڈ
میڈ ایمازون کا ایک ذیلی سٹور ہے ۔ یہاں
پر دنیا کےبہترین کاریگر اپنی ہاتھ سے بنائی ہوئی پراڈکٹس سیل کرتے ہیں۔ ایمازوں ہینڈ میڈ سٹور میں دنیا بھر سے لاکھوں
کی تعداد خریداری کرتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ اس شعبے میں تجربہ رکھتے ہیں تو آپ ضرور
اس پروگرام کو جوائن کریں۔
یہاں
پر اپلائی کرنے کے لئے آپ کو کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ ایمازون اپنی فیس صرف اس وقت کاٹتا ہے جب آپ
یہاں پر کوئی چیز فروخت کرتے ہیں۔ لیکن اتنا ضرور ہے کہ آپکی پرڈکٹ ایمازون کے
معیار پر پورا اترتی ہو۔ اس لئے کوشش کریں کہ وہی اشیاء سیل کے لئے پیش کریں جو
بہتر نہیں بلکہ بہترین ہوں۔
اگر
آپ کی پراڈکٹس ایمازون کے معیا رکے مطابق ہوں تو ایمازون خود آپکو آن لائن شاپ
بنانے کے لئے ای میل بھیجتا ہے۔ اس کے بعد آپ کو
اپنی اشیاء کی تصاویر اپنے آن لائن سٹور پر ڈالنی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد لاکھوں کی تعداد میں گاہگ آپکی
پراڈکٹس کو دیکھتے ہیں۔ اور اگر انہیں پسند ہوں تو وہ ایمازون کے پلیٹ فارم پر یہ
اشیاء آپ سے خرید لیتے ہیں۔
لاکھوں
کی تعداد میں کسٹمرز آپکی پراڈکٹ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
یہاں
پر صرف امریکہ سے 95 لاکھ اور پوری دنیا سے 2 کروڑ پجاس لاکھ صارفین خریداری کرتے
ہیں۔
Comments
Post a Comment