Make money on clickbank |Urdu|


کلک بنک سے کیسے کمائی کی جا سکتی ہے۔؟؟

اگر آپ ایفیلییٹ مارکیٹنگ سے آگاہ ہیں تو لازمی بات ہے آپ نے کلک بنک کا نام سنا ہو گا۔
کلک بنک پر آپ مختلف کمپنیوں کی پراڈکٹس کو اپنی سائٹ یا فیس بک پیج پر پروموٹ کر کے کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ 
اگر آپ اس کام میں نئے ہیں تو آپ کے ذہن میں یہ سوالات ضرور سر اٹھا رہے ہوں گے۔
 "پراڈکٹس کو کس طرح تلاش کریں
مختلف سپلائرزسے کس طرح رابطہ کریں
ان کی سیل کو کس طرح بڑھائیں۔ اور ان سے کمشن کس طرح ٖحاصل کریں۔؟؟
اس پوسٹ میں آپکے تمام سوالات کے جوابات ہیں۔ لہٰذہ اس کو آخر تک پڑھیں۔

کلک بنک کس طرح کام کرتا ہے۔؟؟؟

آپنے کلک بنک کی سائٹ پر مختلف اقسام کی بے شمار پراڈکٹس دیکھی ہوں گی۔  جو مختلف سپلائرز نے لگا ئی ہوتی ہیں۔  اگرکوئی ان میں سے کسی پراڈکٹ کو پروموٹ کر کے کمانا چاہیے تو کلک بنک اسے  متعلقہ پراڈکٹ کا لنک فراہم کر دیتا ہے۔ جس پر کلک کرکے صارف سپلائر کی ویب سائٹ پر پہنچ جاتا ہے۔ اور اگر وہ یہاں سے کوئی چیز خریدتا ہے تو کلک بنک آپ کو اس میں سے کمیشن ادا کر دیتا ہے۔
کلک بنک کے علاوہ اور بھی کافی ساری سائٹس پر ایفیلییٹ مارکیٹنگ کے  ذریعے کمایا جا سکتا ہے۔ لیکن میرے خیال میں یہ سب سے اچھی ہے۔
کیونکہ اس میں درج ذیل خوبیاں ہیں۔
ان کا کمیشن سب سے زیادہ ہے۔ اور کئی پراڈکٹ پر تو یہ 70 فیصد سے بھی زیادہ ادا کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی زیادہ تر پراڈکٹس ڈیجیٹل ہوتی ہیں۔ جن پر کوئی شپنگ چارجز نہیں آتے۔
بعض کمپنیاں تو آپ کو کمیشن ایک ماہ بعد ادا کرتی ہیں۔  لیکن یہاں اتنا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ کلک بنک ہفتہ وار ادائیگی کرتی ہے۔
کسی بھی افیلییٹ سائیٹ کو جوائن بہت مشکل ہوتا ہے۔کیونکہ ان کی شرائط زیادہ سخت ہوتی ہیں۔ لیکن کلک بنک کو جوائن کرنا بہت آسان ہے۔اگرچہ آپ اس فیلڈ میں نئے  بھی ہوں تو آپ آسانی سے اس سائٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
کلک بنک میں ہزاروں کی تعدار میں مختلف مصنوعات ہوتی ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے کوئی بھی پراڈکٹ منتخب کرسکتے ہیں۔ جن کو آپ پروموٹ کر کے اچھا کمیشن حاصل کر سکتے ہیں۔

·          
ایفیلییٹ مارکیٹنگ میں کامیاب ہونے کے لئے چند ہدایات:
سب سے پہلے ایک موضوع منتخب کریں۔ جس کے بار ے میں آپ لوگوں کو زیادہ بہتر انداز میں بتا سکتے ہیں۔ اب یہ کام کریں کہ اس سے متعلقہ فیس بک پیج بنائیں یا اگر آپ ایفورڈ کر سکتے ہیں تو ایک ویب سائٹ یا بلاگ بنائیں۔ 
اس کے بعد یہ کریں کہ جو بھی موضوع آپ نے چنا ہے اس پر زیادہ سے زیادہ مواد  ڈالیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ جس چیز کے بارے میں آپ  لکھ  رہے وہ حقیقت پر مبنی ہو۔ اس کے بعد اپنے موضوع کے مطابق کلک بنک سے مصنوعات منتخب کریں اور ان کے بارے میں لوگوں کے ساتھ   اپنے خیالات کا ا ظہار کریں۔ آپ جو بھی پروڈکٹ اپنے پیج یا سائٹ پر شئر کریں اس کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں لوگوں کو ضرور آگاہ کریں۔ اس طرح لوگوں کا آپ پر اعتبار بڑھے گا اور وہ بلا ججھک آپ کی شئیر کردہ مصنوعات خریدنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔
اس کے بعد سب سے اہم کام یہ کریں کہ اسے مختلف سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پھیلا دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator

How to make money on Amazone |Urdu|