about us

 آج کل ہر کوئی گھر بیٹھے کمانا چاہتا ہے چاہے اسے کوئی کام آتا ہو یا نہ۔ آپ انٹرنیٹ سے کما سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کے پاس متعلقہ فیلڈ میں تجربہ ہونا چاہئیے۔انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے بہت طریقے ہیں۔جن کے بارے میں اس بلاگ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے کمانا آسان ہے اور آپ راتوں رات امیر ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ وہ ایسی ویب سائیٹس کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کو ایسی جاب آفر کرتی ہیں جن کے ذریعے انہیں لاکھوں روپے کمائی کے خواب دکھائے جاتے ہیں اور بدلے میں ریجسٹریشن فیس مانگتے ہیں۔ کچھ لوگ تو ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں اور اپنے پیسوں سے بھی جاتے ہیں اور ان کی محنت بھی رائیگاں جاتی ہے۔                  

                  اس بلاگ میں ہم نے کوشش کی ہے کہ آپ کو  100فیصد محفوظ  سائٹس دکھائی جائیں جن پر کام کر کے آپ  اپنے خواب پورے کر سکیں۔  لیکن ہم آپ سے ہرگز یہ وعدہ نہیں کرتے کہ آپ بہت جلد ان سائٹس پر کام کر کے کامیاب  ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ پوری دنیا کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس لئے آپ کو کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا ہو گی۔

         کچھ لوگ تو ایسے ہیں جنہوں نے زیرو سے سٹارٹ کیا اور آج کل لاکھوں ڈالر کما رہے ہیں۔  ہم آپ کو جو سائٹس بتائیں گے  ان کا آغاز تو بہت تلخ ہے لیکن  بعد میں  آپ  اپنی محنت  کا صلہ سود سمیت وصول کریں گے۔ بس کوشش کریں کہ محنت اور دیانت داری سے کام کریں۔  ہماری طرف سے  اچھی  سائیٹس کی تلاش جاری  ہے

اور روز بروز اس میں انشاء اللہ ترقی ہی ہو گی۔آپ سے گزارش ہے روزانہ ہمارا بلاگ ضرور وزٹ کریں۔۔۔۔
شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator

How to make money on Amazone |Urdu|