Make money on Tutor.com |Urdu|
ٹیوٹرڈاٹ کام ایک آن لائن درس و تدریس کی ویب
سائٹ ہے جہاں آپ آن لائن بہت سے کورسز کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ اچھے ٹیچر ہیں تو یہاں سے آپ اپنے آن
لائین کیرئیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ٹیوٹر
ڈاٹ کام نے اپنے کام کا آغاز 1998 میں کیا۔
اور اپنے آغاز سے لے کار اب تک 18 ملین آن لائین کورس کروا چکی ہے۔
ٹیوٹر ڈاٹ کام پر کام کرنے والے مختلف
لوگوں کا کہنا ہے۔ کہ وہ یہاں صرف 2
گھنٹے روزانہ کام کرکے آسانی سے ماہانہ
600 ڈالر تک کما لیتے ہیں۔
ٹیوٹر
ڈاٹ کام میں درج ذیل مضامین کے کورس کروائے جاتے ہیں۔
الجبرہ، جیومیٹری، تکونیات اور شماریات۔
سائنس:
سائنس میں کیمیسٹری، فزکس،بیالوجی
اس کے علاوہ انگلش،
فرانسیسی اور جرمنی کی زبان بھی سکھائی جاتی ہے۔
ٹیوٹر
ڈاٹ کام میں پڑھانے کا طریق کار:
سب سے
پہلے ویب سائٹ وزٹ کریں۔ اس کے بعد پر کلک کریں۔
اس کے
بعد کرییٹ اکاونٹ پر کلک کر کے اکاونٹ
بنائیں۔
اس کے
بعد آپ کو ٹیچنگ کے لئے اپلائی کرنا ہوگا۔ اس فارم میں آپ کو اپنی تمام ضروری
معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
جس
میں اپنی تعلیم اور متعلقہ فیلڈ میں تجربہ وغیرہ کے بارے میں پوچھا جائے گا۔
o
o
اس
کے بعد آپ کو ایک ای میل موصول ہوگی۔ جس میں
آپکو بتایا جائے گا کی آپ کی درخواست قبول ہو گئی ہے یا نہیں۔
اگر آپ کی درخواست قبول ہو گئی تو آپ کو متعلقہ شعبے کا امتحان
دینا ہوگا۔ جو آپ کو لازمی پاس کرنا پڑے
گا۔ یہ امتحان پاس ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر آپ آن لائن پڑھانا شروع کر
دیں گے۔
o
یہ سائٹ فی
الحال امریکہ اور کینیڈا میں ہی اپنی
خدمات فراہم کر رہی ہے۔
یہاں پر پڑھانے
کا کوئی فکس شیڈول نہیں۔ آپ جب بھی فارغ ہوں اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
مزے کی بات یہ
ہے کہ اگر آپ اس سائٹ پر لاگ ان ہیں۔ اور آپ کو سٹوڈنٹس کا انتظار کرنا پڑھے تو آپ
کو اس کا بھی معاوضہ ملتا ہے۔ جو 5۔5 ڈالر فی گھنٹہ ہوتا ہے۔
ٹیوٹر ڈاٹ کام
کے فی گھنٹہ ریٹ مختلف ہوتے ہیں ۔ جو کورس کی اقسام یا طلبہ پر منحصر ہوتا ہے۔
زیادہ تر اس کا
ریٹ 9 سے 13 ڈالر فی گھنٹہ ہوتا ہے۔
ٹیوٹر ڈاٹ کام
بذریعہ پے پال یا ڈائریکٹ پے منٹ کرتا ہے۔
Comments
Post a Comment