Youtube sponsorship |urdu|

ٹیوب  چینل کے ذریعے پیسے کمانے کابہترین ذریعہ یوٹیوب سپانسرشپ ہے۔  یہاں آپ کو چند مفید  تکنیک بتائی جائیں گی جن کے ذریعے آپ اپنے یوٹیوب سے اچھی کمائی کر سکتے ہیں۔
بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر اور ان کے بارے میں صارفین تک آگاہی  پہنچانے کے لئے کافی رقم خرچ کرتی ہیں۔ اگر آپ ایک بڑا یوٹیوب چینل رکھتے ہیں ،جس میں سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے  زیادہ ہے  ۔ تو آپ  با آسانی  یوٹیوب سپانسر شپ سے100 ڈالر سے 1000 ڈالر تک  کما سکتے ہیں
یوٹیوب سپانسرشپ کی اقسام

 PAID SPONSORSHIP

 

پیڈ سپانسرشپ   یو ٹیوب سپانسرشپ کی بہت مشہور قسم ہے۔ یہاں آپ  مختلف برانڈز کے بارے میں صارفین کو اپنی ویڈیو میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اور انہیں ان کی خوبیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ اس طرح آپ ان  برانڈز کی تشہیر کر رہے ہوتے ہیں۔ اور بدلے میں ایک اچھی انکم حاصل کرتے ہیں۔ یہ خاصا مشکل کام ہوتا ہے۔ اور اس کے لئے آپ کا چینل بھی  کافی بڑا اور مشہور ہونا چاہیے۔

AFFILIATE SPONSORSHIP

 

افیلییٹ سپانسر شپ  کے ذریعے آپ اسانی سے کما سکتے ہیں۔ چاہیے آپ کے پاس   چھوٹا چینل  بھی ہو۔ یہاں کمپنی آپ کو  ایک لنک یا کوپن کوڈ دیتی ہے جو آپ اپنے دیکھنے والوں کے ساتھ شئیر کرتے ہیں۔ اس طرح جو  کوئی بھی یہ پراڈکٹ  خریدتا ہے ، آپ کو اس کا کمیشن مل جاتا ہے۔ سپانسر شپ کی یہ قسم چھوٹے چینل کے لئے بہتر ہے جن کے پاس اتنے سبسکرائبر نہیں ہوتے۔   اور جو لوگ ابھی اپنا چینل   گرو(بڑھا) کر رہے ہوتے ہیں۔

PRODUCT SPONSORSHIP


اس میں آپ کو مختلف برانڈز کی تشہیر کے بدلے  کچھ پروڈکٹ فری میں ملتی ہیں۔ یہاں سے آپ پیسے نہیں کما سکتے ، لیکن فری میں ان کی پروڈکٹس استعمال کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے بھی اتنا بڑا چینل ضروری نہیں۔

( monetization program(
یو ٹیوب سے پیسے کمانے کے مختلف طریقے ہیں۔ جن میں سب سے بنیادی اور سب سے بہتر طریقہ  مونیٹائزیشن ہے۔(یوٹیوب کی ویڈیو پرجو اشتہار دکھائے جاتے ہیں ان کو مونیٹائزیشن کہتے ہیں)
اس مقصد کے لئے آپ گوگل ایڈسینس سب سے بہتر جوائس ہے۔ان کے ریٹ بھی اچھے ہیں۔ اور پے منٹ کےآپشن بھی دوسروں سے زیادہ ہیں۔ گوگل ایڈسینس آپ کو  رقم کی ادائیگی آپکے بنک اکاونٹ میں بھی کرتا ہے۔
      گوگل ایڈسینس سے کمانے کے لئے آپ کے چینل پز کم از کم  10 ہزار ویوز ہونے چاہیے۔ گوگل ایڈسینس100 ڈالر مکمل ہونے پر ادائیگی کرتا ہے۔گوگل ایڈسینس بذریعہ پے پال ،سکرل،اور بنک اکاونٹ کے کرتا ہے۔
ایک نئے چینل پر 100 ڈالر کمانے میں بہت وقت درکار ہے۔شروع میں اتنی جلدی آپ یہ رقم نہیں کما سکتے۔

 اس لئے نئے یو ٹیوبرز کے لئے میرے پاس ایک حل ہے۔آج میں آپکے ساتھ 5 بڑی سائٹس شئر کرنے جا رہا ہوں جن  کی شرائط بھی اتنی سخت نہیں اور رقم بھی اپکو جلد مل جاتی ہے۔
اگر آپکے پاس پے پال کا ااکاونٹ ہے تو
آپ یہاں سے پیسے کما سکتے ہیں۔
Freedom! - YouTube Partnership Network
فریڈوم ایک بہت تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک ہے۔جہاں آپ گوگل ایڈسنس کی طرح کما سکتے ہیں۔یہاں اپ بہت آسانی سے کما سکتے ہیں کیونکہ ان کی شرائط اتنی سخت نہیں ہیں۔
اور آپ کو کوئی کنٹریکٹ بھی نہیں کرنا پڑتا۔
اگر اپکے چینل پر کم از کم 33 ویوز ہوں تو آپ آسانی سے کولیفائی کر سکتے ہیں۔
یہ آپکے ساتھ 95فیصد رقم شئر کرتے ہیں جو گوگل ایڈسنس سے بہت زیادہ ہے۔
آپ اسانی سے رقم اپنے پے پال اکاونٹ پر منتقل کر سکتے ہیں۔جب آپکے پاس 1 ڈالر پورا ہو جائے ۔
VidGenX
یہ سائٹ بھی نئی ہے اور بہت تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ان کے ریٹ بھی 95 فیصد تک ہیں۔جو بہت اچھے ہیں۔اس سائٹ سے 2015 میں کام شروع کیا۔اور اپنی اچھی سروسز اور اچھے ریٹس کی وجہ سے بہت جلد ایک مقام حاصل کر لیا ہے۔
اشتہار لگانے کے لئے کسی کنٹریکٹ کی ضرورت  نہیں اور نہ ہی کم از کم ویوز کی لمٹ۔
پے منٹ حاصل کرنے کے لئے آپکے پاس مندرجہ ذیل آپشن ہیں۔

 PayPal, direct deposit, check, WebMoney, Yandex.Money, QIWI Wallet

FilmSection
یہاں بھی کوئی کنٹریکٹ نہیں اور نہ ہی کما از کم ویوز کی لمٹ۔ یہ سائٹ بھی 95 فیصد ریوینیو شئر کرتی ہے۔
رقم حاصل کرنے کے لئے کم از کم کی کوئی حد نہیں۔لیکن یہ مہینے میں ایک بار رقم ادا کرتی ہے۔
Monthly payout via PayPal, Bank Transfer or the Western Union.

Machinima
یہ بھی گوگل ایڈسنس کا اچھا متبادل ہے۔
یہاں آپ کو 3 سال کا معاہدہ کرنا پڑتا ہے۔
75 فیصد ریوینیو شیئر کرتا ہے۔
اور پے منٹ صرف پے پال کے ذریعے کرتا ہے۔

Fullscreenmedia
اس سائٹ پر بھی کم از کم ویوز کی کوئی لمٹ نہیں۔ لیکن آپکا مواد 100 فیصد اوریجنل ہونا چاہیے۔اور کوئی کاپی رائٹ مواد نہیں ہونا چاہئے۔
اس سائٹ پر پارٹنرشپ کے لئے اپکو 2 سال کا کنٹریکٹ کرنا پڑتا ہے


80-20 Revenue Sharing
Suitable for All Channels
Min. Payout 50 via PayPal
بذریعہ سپانسر  ویڈیو:     (Sponsored Videos(
آپ یو ٹیوب سے بذریعہ سپانسر ویڈیو بھی اچھا کما سکتے ہیں ۔ یہاں آپ کسی بھی پروڈکٹ کی خصوصیات اور اس کے فوائد کے بارے میں اچھی معلومات اپنی ویڈیو کے ذریعے صارفین تک پہنجاتے ہیں اور بدلے میں متعلقہ کمپنی سے اپنی خدمات کا معاوضہ لے لیتے ہیں۔
۔
بذریعہ الحاقی خرید و فروخت     :(Affiliate Marketing)
یہاں پر بھی آپ کسی کمپنی کی پروڈ کٹ کی خصوصیات کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرتے ہیں۔ لیکن
آپ صنعت کار سے مخصوص معاوضہ لینے کی بجائےایڈورٹائزنگ پروگرام کا حصہ بن جاتے ہیں اورجتنا بھی مال آپ کی ویڈیو کے ذریعے صنعت کار کماتا ہے اس کا کمیشن آپ کو بھی ملتا ہے۔  

Comments

Popular posts from this blog

How to make money on Amazone |Urdu|

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator