Udemy |urdu|


یہ ایک آن لائن  ای لرننگ سائٹ ہے۔ جہاں آپ کوئی بھی کورس مناسب فیس ادا کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔  اگر آپ کسی بھی شعبے میں ماہر ہیں۔ یا اپنا ہنر لوگوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے جوائن کر سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں  24 ملین سے زائد طلباء اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ جو یہاں سے مختلف کورسز کرتے ہیں۔ یہاں 50 سے زائد زبانوں میں کورسز دستیاب ہیں۔
 ماہانہ اسی ہزار سےزائید  کورس  پبلش ہوتے ہیں
 جن میں سرفہرست ۔ بزنس، آئی ٹی ، ڈیزائننگ، مارکیٹنگ، فوٹوگرافی،میوزک، زبان دانی، صحت وتندرستی، اور انسانی رہن سہن کے بارے میں موضوعات ہیں۔
  آپ کسی بھی کورس کی تعلیم دے کر یہاں سے اچھا کما سکتے ہیں۔ اس لئے اگر آپ کسی شعبے میں پوری دسترس رکھتے ہیں تو ضرور اپنے ہنر کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے دوسرے لوگوں تک منتقل کریں۔ اور اچھی آمدنی حاصل کریں۔
ایک دفعہ آپ کا کورس مارکیٹ میں لائیو ہو جائے ۔ تو طلباء اس تک رسائی حاصل کر کے اسے خریدتے ہیں۔ کوشش کریں کہ طلباء کو نئی سے نئی  سکلز متعارف کرائیں جن سے ان کی دلچسپی زیادہ ہو۔ یو آپ کی سیل بڑھے گی اور آپ زیادہ سے زیادہ کما سکتے ہیں۔
  اگر آپ کے پاس کوئی بھی ہنر نہیں تو آپ کو ہزاروں کی تعداد میں مختلف کورسز مل جائیں گے جنہیں آپ اپنے فیس بک پیج پر یا اپنی ویب سائٹ پر پروموٹ کر کے اچھی خاصی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔  اس کے لئے آپ کوکرنا یہ ہوگا کہ اپنا یوڈیمی لنک اپنی ویب سائٹ یا پیج پر لگانا ہوگا۔
اس کے لئے آپ کی ویب سائٹ یا پیج پر جتنی تعداد میں لوگ آئیں گے ۔ اتنے ہی زیادہ چانسز ہیں کہ لوگ اس لنک کو کلک کر کے کورس خریدیں۔ دوسرے الفاظ میں آپکی ویب سائٹ یا فیس بک پیج جتنا بڑا ہوگا۔ اور اس کا دائرہ کار جتنا وسیع ہوگا۔  اتنا ہی زیادہ آپ کما سکتے ہیں۔  

Comments

Popular posts from this blog

How to make money on Amazone |Urdu|

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator