Make money on youtube |urdu|


اگر آپ کے یوٹیوب چینل کے 10 ہزار سے زائد ویوز ، اور 1 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں تو آپ با آسانی  یوٹیوب چینل سے اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔
یو ٹیوب سے اچھی آمدن حاصل کرنے کے لئے درج ذیل چیزوں کا خیال رکھیں۔۔
1:  سب سے پہلے ایک موضوع منتخب کریں۔ اس کے بعد یوٹیوب پر اپنااس موضوع پر  ایک چینل بنائیں۔
اس پر ٹیگ اور کی ورڈ لگائیں، تا کہ لوگ آسانی سے آپ کے چینل تک رسائی حاصل کر سکیں۔  اس چیز کا لازمی خیال رکھیں کہ جو بھی کی ورڈز آپ استعمال کر رہے ہیں۔ وہ آپ کے چینل سے مطابقت رکھتے ہوں۔
2:  اب باری آتی ہے اس میں مواد ڈالنے کی۔ جس موضوع پر آپ ویڈیو بنا رہے ہیں، اس کے بارے میں بہت زیادہ تحقیق کر کے بہتر سے پہترین ویڈیو  بنائیں۔ کوشش کریں کےہر نئی ویڈیو پہلی سے زیادہ بہتر ہوں۔  ایک اچھا کیمرہ استعمال کریں جس کا رزلٹ اعلی ہو۔ تاکہ آپ کا پیغام لوگوں تک بہتر انداز میں پہنج سکے۔
کوشش کریں کی ریگولر رہیں۔ اور روزانہ یا ہفتہ وار کی بنیاد پر ویڈیو اپلوڈ کریں۔ تاکہ آپکے سبسکرائبرز کی دلچسپی برقرار رہے۔ اور وہ آپ کے ساتھ جڑے رہیں۔
آپ جس موضوع پر ویڈیو بنا رہے ہیں۔ اس کے ڈسکریپشن  کے لئے بہت اچھے الفاظ کا انتخاب کریں ۔ جنہیں پڑھ کر کوئی بھی آپ کی ویڈیو دیکھے بنا نہ رہ سکے۔
3:  اپنے ناظرین کا دائرہ کار وسیع کریں۔ کوشش کریں کہ آپ کی ویڈیو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ اس کے لئے آپ سوشل میڈیا کا سہارہ لے سکتے ہیں۔ کوئی بھی ویڈیو بنائیں تو اسے فیس بک اور ٹویٹر پر پھیلا دیں۔ اگر آپ کی ویڈیو اچھی ہوئی تو بہت زیادہ لوگ اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
4: جس موضوع پر آپ کا  یو ٹیوب چینل ہو اسی پر بلاگنگ بھی شروع کریں۔ بلاگر پر آپ فری اکاونٹ بنا سکتے ہیں۔ اور اس پرزیادہ سے زیادہ معلومات  لوگوں تک تحریر کی صورت میں پہنچائیں ۔  اور ساتھ ہی یوٹیوب کی ویڈیو بھی لگا دیں۔  اس طرح بہت سے لوگ بلاگ کے ذریعے آپ کی ویڈیو دیکھیں گے۔ اور آپ کے ناظرین میں اچھا خاصہ اضافہ ہو گا۔
 جب آپ کے ناظریں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر جائے اور 1 ہزار سبسکرائبر ہو جائیں تو آپ اپنی ویڈیو کو موینٹائز کر کےاس سے کمانا شروع کر سکتے ہیں۔

MONETIZATION PROGRAM

یو ٹیوب سے پیسے کمانے کے مختلف طریقے ہیں۔ جن میں سب سے بنیادی اور سب سے بہتر طریقہ مونیٹائزیشن ہے۔(یوٹیوب کی ویڈیو پرجو اشتہار دکھائے جاتے ہیں ان کو مونیٹائزیشن کہتے ہیں)
اس مقصد کے لئے آپ گوگل ایڈسینس سب سے بہتر جوائس ہے۔ان کے ریٹ بھی اچھے ہیں۔ اور پے منٹ کےآپشن بھی دوسروں سے زیادہ ہیں۔ گوگل ایڈسینس آپ کو

رقم کی ادائیگی آپکے بنک اکاونٹ میں بھی کرتا ہے۔
گوگل ایڈسینس سے کمانے کے لئے آپ کے چینل پز کم از کم 10 ہزار ویوز ہونے چاہیے۔ اور سبسکرائبر کی تعداد 1000 ہونی چاہیے۔  گوگل ایڈسینس100 ڈالر مکمل ہونے پر ادائیگی کرتا ہے۔گوگل ایڈسینس بذریعہ پے پال ،سکرل،اور بنک اکاونٹ کے کرتا ہے۔
ایک نئے چینل پر 100 ڈالر کمانے میں بہت وقت درکار ہے۔شروع میں اتنی جلدی آپ یہ رقم نہیں کما سکتے۔

اس لئے نئے یو ٹیوبرز کے لئے میرے پاس ایک حل ہے۔آج میں آپکے ساتھ 6   بڑی سائٹس شئر کرنے جا رہا ہوں جن کی شرائط بھی اتنی سخت نہیں اور رقم بھی اپکو جلد مل جاتی ہے۔
اگر آپکے پاس پے پال کا ااکاونٹ ہے تو
آپ یہاں سے پیسے کما سکتے ہیں۔

Adrev
یہ گوگل ایڈسنس کا سب سے مشہور متبادل ہے۔ ایڈ ریو آپکے چینل کو پرموٹ کرنے میں بھی آپ کی مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کی ویڈیو میں کوئی کاپی رائٹ آئٹم ہے تو یہ خود ہی اسے ختم کر دیتا ہے۔ اسکے علاوہ ایڈریو کی ٹیم آپکو ٹریننگ بھی فراہم کرتی ہے۔
 اس پر ریجسٹر ہونے اور کمانے کے لئے  آپ کے چینل کے روزانہ 500 وزٹرز ہونے چاہیے۔
کوئی کنٹریکٹ نہیں کرنا پڑتا۔
رقم نکلوانے کے لئے کم از کم 10 ڈالر ہونے چاہیے۔  ایڈ ریو پے پال کے ذریعے  پے منٹ کرتا  ہے۔
Fullscreenmedia

فل سکرین میڈیا  سے کمانے کے لئے آپ کو ان کے ساتھ 2 سال کا کنٹریکٹ کرنا پڑتا ہے۔ رقم حاصل کرنے کے لئے
آپ کے پاس پے پال کا اکاونٹ ہونا چاہیے۔ اور کم سے کم 50 ڈالر ہونے چاہیے۔

Freedom

فریڈم تیزی سے ترقی کرتا ہوا ایک اور یوٹیوب پارٹنر ہے۔ اس پر ریجسٹر ہونے کے لئے آپ کو کسی کنٹریکٹ کی ضرورت نہیں۔   اگر آپکے چینل پر صرف 33 وزٹرز روزانہ آئیں تو بھی آپ ان کا حصہ بن سکتے ہیں۔  اور سب سے اچھی بات یہ ہے کی آپ کے اکاونٹ میں صرف ایک ڈالر بھی ہو تو آپ اس سے رقم نکلوا سکتے ہیں۔
VidGenX
یہ ایک نیا لیکن جلدی سے ترقی کرتا ہوا نیٹ ورک ہے۔  یہ آپکو کل پرافٹ کا 95 فیصد دیتا ہے۔
اس میں رقم نکلوانے کے آپشن بھی زیادہ ہیں۔ آپ پےپال کے علاوہ ڈائریکٹ بنک اکاونٹ اور ویب منی کے ذریعے بھی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔

FilmSection
یہ بہت ہی مشہور اور بہت تیزی سے پھیلتا ہو نیٹ ورک ہے۔ یہ ماہانہ رقم ادا کرتا ہے۔ یہا ں سے آپ رقم بذریعہ پے پال،  بنک اکاونٹ اور ویسٹرن یونین سے حاصل کر سکتے ہیں۔ 
Maker Studios
یہ صرف پے پال کے ذریعے رقم دیتا ہے۔ یہ نیٹ ورک گیمنگ اور اور تفریح کے موزوں پر چینل کے لئے بہترین ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

How to make money on Amazone |Urdu|

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator