Make money on peopleperhour |urdu|



پیپل پر ہار پرکام کرنے اور ایک اچھی انکم حاصل کرنے کے  دو طریقے ہیں۔


Hourlies
پہلے طریقے میں اپنے بارے میں ضروری معلومات اور اپنے کام کے بارے میں تفصیلات "ہارلی" کی صورت میں درج کرنی ہوتی ہیں۔

 اس میں آپ اپنے تمام سابقہ تجربات کے بارے میں لوگوں کو بتاتے ہیں۔  آپ کو چاہیے کہ اپنی "ہارلی" میں آپ اپنے سابقہ سیمپل 

بھی پیش کریں۔  اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے کام کو دیکھ کر لوگ جلد ہی اپکو کام دینا شروع کر دیں گے۔
اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ شروع میں اپنا ریٹ کم رکھیں۔  اور جوں جوں آپ کو کام ملتا جائے اپنے ریٹ کو بڑھاتے رہیں۔

Proposals


یہ ہارلی سے مختلف ہے۔  یہاں مختلف  کمپنیاں  جابز پوسٹ کرتی ہیں۔ جن میں فوٹو ایڈیٹنگ، ویب سائٹ ڈیزائننگ،ڈیٹا انٹری، ایڈ پوسٹنگ،ایس-ای-او،بلاگ رائٹننگ،ٹرانسکریپشن وغیرہ۔ اس کے علاوہ مختلف لوگوں کو بھی اپنے مختلف کاموں کے لئے فری لانسرز کی تلاش ہوتی ہے۔ چناجہ وہ بھی اپنے کام کی تفصیلات جاب کی صورت میں پوسٹ کر دیتے ہیں۔
یہاں آپ کو دو طرح کی آفرز ملتی ہیں۔
1: اس میں آپ کو فی گھنٹہ کے حساب سے ریٹ دیا جاتا ہے۔ جو مختلف کاموں کی نوعیت کے مطابق ہوتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ شروع میں ان کاموں کے لئے اپلائی کریں جن میں آپ کو عبور ہو۔  یہ بات زہن میں بٹھا لیں کہ شروع میں ہرگز ان جابز پر اپلائی نی کریں جن کہ ریٹ زیادہ ہوں۔ کیونکہ یہ ان لوگوں کے لئے ہوتے ہیں، جو کافی عرصے سے فری لانسنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اور ان کی ریپوٹیشن بھی اچھی ہو۔ اس لئے یہاں اپلائی کرنے سے آپکے "کریڈٹ" ویسے ہی ضائع ہوں گے۔  اس لئے شروع میں صرف انہی کاموں کے لئے اپلائی کریں جن کے ریٹ فی گھنٹہ سب سے کم ہوں۔ کیونکہ ایسے لوگ نئے فری لانسرز کو بھی کام دے دیتے ہیں۔
2: یہاں آپ کو پورے کام کا ایک فکس معاوضہ دیا جاتا ہے۔ شروع میں کوشش کریں کہ جتنا معاوضہ دیا گیا ہو اس سے کم ریٹ پر اپنی خدمات پیش کریں۔  تا کہ آپ کو کام مل سکے۔
پیپل پر ہار پر کام کرنے کے لئے درج ذیل چیزوں کا خیال رکھیں

کام کرنے سے پہلے کچھ تجربہ حاصل کر لیں:

آپ کوئی بھی آن لائن کام کرنے سے پہلے اس پر عبور حاصل کر لیں گے۔ تو آپ با آسانی کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔  کیو نکہ بہت سے لوگ آپ سے کام کروانے سے پہلے آپ سے یہ ضرور پوچھتے ہٰیں کہ آپ کے پاس اس کام کا کچھ تجربہ ہے یا نہیں۔ اور اس کے علاوہ وہ آپ سے اپنے سابقہ کام کے سیمپل بھی مانگ سکتے ہیں۔
اس لئے آپ کو چاہیے کہ جس کام کے لئے بھی اپلائی کریں پہلے اس کے کچھ سیمپل بنا لیں جو آپ اپنے فیس بک پیج پر  یا اپنی ویب سائٹ پر
   لگاکر لوگوں کو دکھا سکتے ہیں۔

اپنے ریٹ مناسب رکھیں:

شروع میں اپنے ریٹ مناسب رکھیں۔اگر آپ اپنے کیرئیر کی ابتدا میں ہیں تو کوشش کریں کہ کم ریٹ والے پراجیکٹس کو زیادہ اہمیت دیں۔  اگر
 آپ زیادہ ریٹ والے کام کے لئے اپلائی کریں گے تو آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔  کیونکہ وہ نئے فری لانسرز کے لئے ہوتے ہی نہیں۔

جاب پوسٹ کرنے والے کی ریپوٹیشن دیکھیں:۔

کسی بھی جاب کے لئے اپلائی کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ جاب پوسٹ کرنے والے کی ریپوٹیشن کیسی ہے۔  کیونکہ کچھ لوگ ویسے ہی جاب پوسٹ کر دیتے ہیں ۔ اور لوگوں کو کام ہی نہیں دیتے ۔ اس لئے یہ چیز ضرور دیکھنی چاہیے کہ اس سے پہلے اس کمپنی یا شخص کے ساتھ کتنے فری لانسرز کام کر چکے ہیں ۔  اور وہ اس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔
کچھ لوگ آپ کو فری کام کرنے کا کہتے ہیں۔ کہ پہلے وہ اپکے کام کو دیکھٰیں گے۔ پھر وہ یہ فیصلہ کریں گے کہ آپ ان کے ساتھ کام کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔  لہٰذہ کسی ایسے بندے کے لئے فری کام ہرگز نہ کریں جس کی ریپوٹیشن اچھی نہ ہو۔
کیونکہ زیادہ تر لوگوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ ان سے فری میں کام کروا کر انہیں کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاس اس کام کا تجربہ نہیں۔  اس لئے ہم آپ کو یہ کام نہیں دے سکتے ۔۔  لیکن اصل میں جو کام انہوں نے آپسے فری میں کروایا ہوتا ہے اسے وہ استعمال کر لیتے ہیں۔ جیسے اگر کسی نے آپ سے کسی بلاگ کے بارے میں پوسٹس لکھنے کو کہا۔  جب آپنے فری میں اس کو کچھ پوسٹس لکھ دیں۔ تو پہلے تو وہ آپ کے کام کو ریجیکٹ کر دے گا لیکن وہی پوسٹس اپنے بلاگ میں بھی لگا دے گا۔  لہٰذہ صرف انہیں کےلئے فری میں کام کریں جن کے بارے میں لوگوں کے کمنٹ اچھے ہوں۔

جاب کے مطابق ہی اپنی "بڈ" دیں:

زیادہ تر فری لانسرز یہ کرتے ہیں۔  کہ جب  کسی جاب کے لئے  اپلائی کرتے ہیں۔ تو وہ اپنی تمام تفصیلات،تجربات اور ہنر کے بارے میں لکھ دیتے ہیں۔ جو وہ جانتے ہیں۔ اس طرح جاب پوسٹ کرنے والے کو  ایک ہی گھنٹے میں 30 سے 40 آفرز ایسی مل جاتی ہیں۔ جن میں فری لانسرز نے وہ بھی تفصیلات لکھی ہوتی ہیں جن کی اس کام  میں کوئی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ اسلئے وہ انہیں نظر انداز کر دیتا ہے۔
اس لئے آپ کو چاہیے کہ جب بھی کسی بھی جاب کےلئے اپلائی کریں تو صرف اسی کام کے بارے میں بتائیں جس کے بارے میں جاب پوسٹ کی گئی ہو۔ جیسے  اگر کسی بندے کواپنی پراڈکٹ کی تصاویر کا بیک گراونڈ چینج کروانا ہو تو آپ صرف اسے صرف فوٹو شاپ کے بیک گراونڈ ریمور کے تجربات سے آگاہ کریں نہ کہ ڈیٹا انٹری،ویب ڈیزائننگ،وغیرہ۔۔۔۔۔۔ بلکہ کوشش کریں کہ فوٹو شاپ میں اگر آپ کوئی اور کام بھی کر سکتے ہیں تو اس کی بھی تفصیل نہ دیں۔ بلکہ صرف بیک گراونڈ ریموونگ کو ہی فوکس کریں۔ اور اپنے سابقہ سیمپلز بھی درخواست کے ساتھ ہی ارسال کریں۔
اس طرح متعلقہ شخص یا کمپنی آپ کی آفر کو ان سب سے پہلے دیکھے گی۔ 

سب سے پہلے اپنی آفرز پیش کریں۔

کوشش کریں کہ جو بھی جاب پوسٹ دیکھیں ۔ اگر آپ وہ کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں۔  تو سب سے پہلے اس کے لئے آفر دیں۔  کیونکہ جاب پوسٹ کرنے والا شخص پہلی آفرز کو زیادہ دلچسپی سے دیکھتا ہے۔
لہٰذہ سائٹ کو وزٹ کرتے رہا کریں۔ تاکہ جو بھی فریش جاب ہو اس پر اپلائی کر سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

How to make money on Amazone |Urdu|

our aim

SKYdeals Selected for LVMH Startup Accelerator